کراچی کے بعد اسلام آباد میں ادبی میلہ سجائیں گے امینہ سی

ادبی میلوں کے ذریعے فکری گنجائش پیدا اور مختلف نظریات سامنے آتے ہیں.


Showbiz Reporter March 30, 2013
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی ڈائریکٹر امینہ سیدپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

آکسفورڈیونیورسٹی پریس کی ڈائریکٹر امینہ سید نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بعد اب اسلام آباد میں ادبی میلہ سجا ئیں گے ۔

ادبی میلہ 30اپریل سے شروع ہوگا،ہم کراچی کے چار ادبی میلوں کی کامیابی پرانحصارکرکے اس سرگرمی کوملک کے دوسرے حصوں میں پہنچاناچاہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کوتحریریں پڑھنے کا موقع ملے ،پاکستان کے بہترین ادیبوں اور ان کی تخلیقات کے قریب آسکیں۔

اس خیال کوبنیاد بناتے ہوئے اسلام آباد ادبی میلے کا مقصدشمالی پاکستان کے ادیبوں اورعام لوگوں کوایک ایسافورم فراہم کرنا ہے جس میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل جائیں ،نظریات کاتبادلہ کرسکیں اورمکالمے،بحث اورمطالعہ میں شریک ہوں ،انھوں نے مزید کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اس قسم کے ادبی میلوں کے ذریعے ایک ایسی فکری گنجائش پیداکرنا چاہتی ہے۔



جس میں قلم کارپاکستان کے اندراوراس کی سرحدوں سے باہرکی روایات کے حوالے سے پاکستانی معاشرے کے تنوع اور ایک سے زیادہ نظریات کا اظہارکرسکیں ، اس ضمن میں اسلام آباد ادبی میلے میں مباحث،بات چیت، انٹرویوز، مذاکرے، مشاعرہ اور کتب میلاسجایاجائیگاجبکہ چند منتخب شعرا اور ادیبوں کی کتابوں کی رونمائی بھی ہوگی۔

مقبول خبریں