اے ٹی ایم سے 54 لاکھ روپے چرانے والا بینک سوئپر ساتھی سمیت گرفتار

ملزمان نے کیمروں کا ڈی وی آر توڑ کر قریبی جنگل میں پھینک دیا تھا،ایس پی سٹی

ملزمان نے کیمروں کا ڈی وی آر توڑ کر قریبی جنگل میں پھینک دیا تھا،ایس پی سٹی۔ فوٹو: انٹر نیٹ

TOKYO:
پولیس نے نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 54 لاکھ روپے چرانے والے بینک سوئپر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی۔


اسلام آباد کے ایس پی سٹی احمد اقبال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپر مارکیٹ کے نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 54 لاکھ روپے چوری ہوئے تھے جس کے بعد مقدمہ درج ہونے کے بعد کوہسار پولیس نے فوراً اصل ملزمان گرفتارکرلیے ملزم نبیل مسیح اس بینک میں صفائی کا کام کرتا تھا جس نے دوست سلیمان کے ساتھ مل کر چوری کی۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان نے کیمروں کا ڈی وی آر توڑ کر قریبی جنگل میں پھینک دیا تھا لیکن پولیس نے وہ بھی برآمد کرکے ڈی وی ڈی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور بینک کے اے ٹی ایم سے چوری ہونے والے 54 لاکھ روپے ملزمان کے گھروں سے برآمد کر لیے۔
Load Next Story