ڈیرہ غازی خان میں سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں 2 ملزمان ہلاک

ہلاک ملزمان کے قبضے سے مشین گن، پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کرلئے گئے، سیکیورٹی ذرائع

علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع: فوٹو: فائل

سخی سرورروڈ پرسیکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیرہ غازی خان میں سخی سرورروڈ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے مشین گن، پستول اوردرجنوں کارتوس برآمد کرلئے گئے جب کہ علاقے کوگھیرے میں لے کرآپریشن کا آغازکردیا گیا ہے۔
Load Next Story