مسلسل ناکامی کا شاخسانہ یونس کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سے چھٹی
سینئر بیٹسمین کا ون ڈے کیریئر غروب ہونے کے قریب پہنچ گیا، شاہد آفریدی کو پھر موقع مل گیا.
کامران اکمل پوزیشن بچانے میں کامیاب ‘ سرفراز احمد اور عدنان اکمل پر محمد رضوان کو ترجیح مل گئی ، یاسر عرفات پاکستان کے ابتدائی 30پلیئرز میں شامل۔ فوٹو: فائل
مسلسل ناکامی کے بعد یونس خان کا ون ڈے کیریئر غروب ہونے کے قریب پہنچ گیا۔
سینئر بیٹسمین کی چیمپئنز ٹرافی کیلیے ابتدائی 30 رکنی اسکواڈ سے چھٹی ہوگئی، شاہد آفریدی کو ایک اور موقع مل گیا، قومی ٹوئنٹی20 سپر 8 ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود رضا حسن کو واپسی کیلیے مزید انتظار کرنا ہوگا، عبدالرزاق پھر نظر انداز کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نزلہ یونس خان پر گرگیا،35 سالہ بیٹسمین ون ڈے سیریز میں 23.20 کی اوسط سے116 رنز بنا سکے تھے، ٹیسٹ میں ایک دو بہتر اننگز کے سوا وہ مسلسل جدوجہد کرتے دکھائی دیئے،2008 کے بعد سے یونس خان کوئی سنچری نہیں بنا پائے۔
گذشتہ 5 سال میں سے 4 میں انھوں نے 25 سے کم کی اوسط سے رنز بنائے ہیں،کمرکی انجری کے سبب دسمبر سے میدان میں نہ اترنے والے رضا حسن نے لاہور میں قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کے دوران عمدہ کارکردگی سے ہرکسی کو متاثر کیا مگر سلیکٹرز کی توجہ نہ حاصل کر پائے، لیفٹ آرم اسپنر نے گذشتہ سال سری لنکا میںکھیلے گئے ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کی دھاک بٹھاتے ہوئے پرستاروں کی تعداد بڑھائی تھی مگر انجری نے ان کے عروج کی طرف بڑھتے قدم روک دیئے۔
2011 کے بعد سے کسی ون ڈے میچ میں شرکت نہ کرپانے والے عبدالرزاق نے محمد حفیظ سے اختلافات کی وجہ سے ڈومیسٹک سپر8 مقابلوں میں شرکت سے گریز کیا، 30 رکنی اسکواڈ سے بھی نظر انداز کیے جانے کے بعد ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے ایک طرف کامران اکمل اپنی پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں تو دوسری طرف سرفراز احمد اور عدنان اکمل پر محمد رضوان کو ترجیح دی گئی، یاسر عرفات کی فارم اور ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کا جذبہ نے انہیں ایک بار پھر ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرا گیا۔
اعزاز چیمہ بھی حتمی اسکواڈ سے قبل زیر غورلائے گئے ہیں جبکہ ملکی سطح کے مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کے صلے میں عمر امین اورحماد اعظم نے بھی ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔30 رکنی کھلاڑیوں میں ناصر جمشید، محمد حفیظ، عمران فرحت، احمد شہزاد، مصباح الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، عمر اکمل، شعیب ملک، عمر امین، سہیل تنویر، حماد اعظم، اظہر علی، شاہد آفریدی، اسد علی، انور علی، جنید خان، محمد عرفان، وہاب ریاض، عمر گل، راحت علی، احسان عادل، عمران خان،اعزاز چیمہ، یاسر عرفات، سعید اجمل، عبدالرحمان، ذوالفقار بابر،کامران اکمل اورمحمد رضوان شامل ہیں۔8 سرفہرست ٹیموں کا چیمپئنز ٹرافی ایونٹ6جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، پاکستان کو 6 مئی تک حتمی15کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کرنا ہے۔