سال کے آغاز میں کامیابی مل جانے پر خوش ہوں اعصام

میامی ماسٹرز میں ٹرافی جیت کر ڈچ پارٹنرجولین کے ساتھ فتوحات کی ہیٹ ٹرک بنالی.


Sports Desk/Sports Desk April 01, 2013
میامی ماسٹرز میں ٹرافی جیت کر ڈچ پارٹنرجولین کے ساتھ فتوحات کی ہیٹ ٹرک بنالی۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ سال کے شروع میں ہی اتنی بڑی کامیابی مل جانے پر بہت خوش ہوں۔

انھوں نے گذشتہ شب ڈچ پلیئر جین جولین روزے کی سنگت میںٹائٹل جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، مجموعی طور پر پاک ڈچ جوڑی پانچویں مرتبہ کسی ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں پہنچی تھی، بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام نے کہا 'میں بہت خوش ہوں، ہم دونوں کو معلوم تھا کہ اس بڑے ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے بہت محنت کرنی ہو گی تاہم سال کے شروع ہی میں اتنی بڑی کامیابی مجھے کبھی نہیں ملی اس لیے میں بہت خوش ہوں'ان کے پارٹنر جولین کا کہنا تھا 'میامی آ کر بہت اچھا لگتا ہے۔ اگر میں کوئی بڑا ٹورنامنٹ جیت سکتا ہوں تو اسی جگہ جیت سکتا ہوں۔

3

یہ ٹورنامنٹ جیتنا میرے لیے گرینڈ سلیم جیتنے کے مترادف ہے' اعصام الحق اور ان کے ساتھی کی عالمی درجہ بندی میں 14ویں پوزیشن ہے، تاہم اس ٹائٹل فتح کے بعد اس میں بہتری کی توقع کی جاسکتی ہے، جولین اور اعصام نے اس سے قبل 2012 میں دو ٹائٹلز ایسٹورل اور ہال مینز ٹینس ٹورنامنٹ میں جیتے، اس کے علاوہ یہ دونوں پلیئرز رواں برس فرانس میں منعقدہ مارسیلی اوپن کے فائنل میں شکست کھاگئے تھے جبکہ گذشتہ برس پیرس ایونٹ میں بھی وہ ٹرافی سے محض ایک قدم کی دوری پر رہ گئے تھے۔