کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

شین واٹسن کی دھواں دھار بیٹنگ نے لاہور قلندرز کے چھکے چھڑا دیے۔

شین واٹسن کی دھواں دھار بیٹنگ نے لاہور قلندرز کے بالرز کے چھکے چھڑا دیے۔ فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر

شین واٹسن کی دھواں دھار بیٹنگ اور محمد نواز کی شاندار بالنگ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر لاہور قلندرز نے 119 رنز بناتے ہوئے جیت کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 120 رنز کا ہدف دے دیا۔

پہلی اننگ


لاہور قلندر کی بیٹنگ


کپتان برینڈن میکلم اور سنیل نارائن نے ٹیم کو 46 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا سنیل نارائن نے 10 بالز پر شاندار اننگ کھیلی اور دو چھکے چار چوکے بھی لگائے تاہم چوتھے اوور میں 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

برینڈن میک کولم نے 18 بالز پر 30 رنز بنائے جن میں دو چھکے اور تین چوکے بھی شامل ہیں بعد ازاں محمد نواز کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ فخر زماں محض ایک رنز بناسکے، کیمرون نے 8 بالز پر 15 رنز بنائے دو چھکے بھی لگائے۔

گلریز صدف نے 31 بالز پر 13 رنز اسکور کیے اور جوفرا کی بال پر حسن خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔عمر اکمل نے صرف دو بالز کھیلیں اور ایک رن بناسکے بعدازاں انہیں حسن خان نے ایل بی ڈبلیو کے ذریعے پویلین واپس بھیج دیا۔

رضا حسن نے 11 بالز پر 4 رنز اسکور کیے انہوں نے روسوو کی بال پر رنز لینے کی کوشش کی تاہم سرفراز نے انہیں رنز آؤٹ کردیا۔

یاسر شاہ نے چار بالز کھیلیں اور دو رنز اسکور کرکے واٹسن کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں میں کیچ دے بیٹھے۔

شاہین آفریدی نے دو بالز کھیلیں اور کوئی رنز نہ بناسکے انہیں جوفرا نے اپنا شکار بنالیا۔

آخری دو کھلاڑی جو ناٹ آؤٹ رہے ان میں سہیل اختر اور مستفیض الرحمن شامل ہیں، سہیل اختر نے 27 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور ایک چھکا لگایا جب کہ مستفیض الرحمن چار گیندوں پر ایک رنز اسکور کرسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بالنگ


دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کا جائزہ لیں تو سب سے کامیاب بالر محمد نواز ثابت ہوئے جنہوں نے چار اوورز میں محض چار رنز دیے، ایک میڈان اوور کرایا اور دو وکٹیں حاصل کیں۔

بقیہ چار بالرز نے بھی چار چار اوورز کرائے جن میں جوفرا آرچر نے 23 رنز دیے اور تین وکٹیں حاصل کیں، راحت علی نے 26 رنز کے عوض ایک وکٹ، شین واٹسن نے 35 رنز کے عوض ایک وکٹ اور حسن خان نے 28 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگ


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ



Load Next Story