بھارت میں شادی کا تحفہ کھولنے پر دلہا جان سے گیا

دھماکے کے باعث دلہا کی نانی بھی ہلاک ہوگئی جبکہ دلہن کی حالت تشویش ناک ہے۔

گفٹ کھلتے ہی زوردار دھماکا ہوگیا،فوٹو،بھارتی میڈیا

RAWALPINDI:
بھارت میں ایک نوبیاہتا جوڑے کو شادی میں ملنے والا تحفہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دُلہا اور اس کی نانی ہلاک جب کہ دلہن شدید زخمی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اودھیشا کے شہر بھوبھینشور میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو بھیجا گیا تحفہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

شادی کے پانچ دن بعد جب سب گھر والے عزیز و اقارب اور دوستوں کی طرف سے ملنے والے تحائف کھولے رہے تھے کہ اس دوران ایک گفٹ پیکٹ کھولا گیا جو دھماکا خیز مواد سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دلہے کی نانی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔


دلہے اور دلہن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دلہا بھی دم توڑ گیا جب کہ دلہن تاحال اسپتال میں داخل ہے اور ڈاکٹرز نے اس کی حالت تشویش ناک بتائی ہے۔



یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دھماکا، 18 افراد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے سراغ رساں کتوں اور فرانزک ٹیموں کی مدد لی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیموں نے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور یہ پتا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دھماکا خیز مواد سے بھرا گفٹ پیک کس شخص نے بھیجا تھا۔
Load Next Story