سنگدل ماں نے نوزائیدہ بچی کچرے میں پھینک کر مارڈالی

بچی کی موت سر میں فریکچر ہونے کے باعث واقع ہوئی،ڈاکٹرز

بچی کی موت سر میں فریکچر ہونے کے باعث واقع ہوئی،ڈاکٹرز فوٹو: فائل

لاہور:
بھارت میں سنگدل ماں نے اپنی 25 دن کی بیٹی کے رونے سے تنگ آکر کچرے میں پھینک دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں سنگدل ماں نے نوزائیدہ بیٹی کے رونے سے پریشان ہوکر اسے کچرے میں پھینک دیا جس سے بچی کی موت واقع ہوگئی۔


دوسری جانب گھر والوں کی جانب سے پولیس میں بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی، دوران تفتیش ایک گواہ کے بیان سے واقعے میں نوزائیدہ بچی کی ماں ملوث ہونے کا اشارہ ملا۔ پولیس کے مطابق سنگدل ماں سے پوچھ کچھ کے دوران ملزم نیہا نے اپنا جرم قبول کرلیا جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نیہا نے بچی کے مسلسل رونے کی وجہ سے غصے میں آکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے جائے وقوعہ کا بھی بتایا، جہاں سے پولیس کو بچی زندہ حالت میں ملی اور اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا لیکن سر میں فریکچر ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکی۔
Load Next Story