- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
نئی بننے والی فلموں کی تشہیر سوشل میڈیا پر بھی ہونی چاہیے، ماتیرا
لاہور: اداکارہ وماڈل ماتیرا نے کہا کہ بظاہر تو اس وقت ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ترمنفی ہے لیکن اس کا بھرپورفائدہ اٹھانے کے لیے اگرمثبت اندازمیں کام کیا جائے توہماری فلم ہی نہیں بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کوبے حد فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے ماتیرا نے کہا کہ دنیا بھرمیں سوشل میڈیا کوبہت اہمیت حاصل ہے۔ خاص طورپرنوجوان نسل توسوشل میڈیا کے ذریعے مختلف شعبوں میں ایسے حیرت انگیزکارنامے انجام دے رہی ہے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
اداکارہ نے کہا کہ کوئی میوزک میں اپنا ہنر دکھا رہا ہے توکوئی اسپورٹس میں، کوئی سائنس کے تجربات کرتا نظرآتا ہے توکوئی ایکٹنگ کے جلوے بکھیر رہا ہے۔ بس یوں سمجھ لیجئے کہ سوشل میڈیا نے ایک نئی دنیا کوجنم دیدیا ہے، جس کے ذریعے ہر کوئی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں لگا ہے۔ لیکن مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں ابھی تک سوشل میڈیا سے استفادہ نہیں کیا جا رہا۔ اچھی اورمعیاری فلمیں توپروڈیوس ہورہی ہیں لیکن ان کی پروموشن کیلیے سوشل میڈیا کوغیرضروری سمجھا جارہا ہے۔
ماتیرا نے کہا کہ ہمارے ملک کے اکثر فنکار اور تکنیک کاریہ بات کرتے ہیں کہ ہماری منزل انٹرنیشنل مارکیٹ ہے لیکن کوئی بھی اس مارکیٹ تک جانے کیلیے کوشش نہیں کرتا۔ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ مضبوط سوشل میڈیا ہے۔ انٹرنیٹ کی اس جدت نے سب کچھ بہت آسان کردیا ہے۔ اب ہم وہ سب کچھ تودیکھ سکتے ہیں، جوہمارا دل چاہتا ہے لیکن تشہیری مہم کے انداز کچھ ایسے ہیں کہ جوکچھ ہم نہیں بھی دیکھنا چاہتے وہ بھی اس پرنظرآتا ہے۔ میرے نزدیک تویہ ایک بہت اچھی چیز ہے اوراس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں ماتیرا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کرفلم اورٹی وی کے پروگرام سائن کیے ہیں۔ اس لیے مجھے کسی بھی طرح کی جلدی نہیں ہوتی۔ جوکام اچھا لگتا ہے وہ کرتی ہوں اورجومیری سمجھ سے باہر ہو، اس کو انکار کر دیتی ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔