- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
ایف پی سی سی آئی کے انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان
کراچی: ایف پی سی سی آئی نے سال 2013 کیلیے انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان کردیا ہے جس کے مطابق بزنس مین پینل نے فیڈریشن چیمبر کے عہدیداروں کے انتخابات میں 100 فیصد کامیابی حاصل کرلی ہے۔
پیر کو نتائج کے اعلان کے موقع پر بزنس مین پینل کے سربراہ طارق سعید نے تمام منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بزنس مین پینل اتنا مضبوط گروپ ہے کہ کوئی بھی امیدوار ہمارے امیداروں کے سامنے نہیں آتا حالانکہ ہماری خواہش ہے کہ ہمارے امیدواروں کے مقابل دوسرے امیدوار آئیں اور اگر کوئی امیدوار آبھی جائے تو وہ ایک ووٹ بھی حاصل نہیں کر پاتا،پورے ملک میں بلامقابلہ الیکشن جیتنا آسان نہیں ہے لیکن ہم نے نہ صرف یکجہتی کے ذریعہ الیکشن میں کامیابی حاصل کی بلکہ تمام کو مناسب نمائندگی دی ہے۔
دریں اثنا پیر کو بلوچستان کی نائب صدارت کی نشست پر ہونے والے انتخابات میں الیکشن کمشنر شہزادہ عالم کی نگرانی میں پولنگ کا آغاز صبح ساڑھے10 بجے ہوا اور یہ پولنگ شام ساڑھے4 بجے تک جاری رہی، بلوچستان کے کوٹے پر مجموعی طور پر14 ووٹوں میں سے بزنس مین پینل کے امیدوار گوادر چیمبر کے نویدجان بلوچ10 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مقابل حاجی عبداللہ نے ایک بھی ووٹ حاصل نہیں کیا اور وہ خود اپنا ووٹ بھی کاسٹ نہیں کرسکے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر کے عہدے کیلیے زبیراحمدملک جبکہ گلزار فیروز، شاہین الیاس سروانہ، اظہرسعید بٹ، محمدعلی اسلم، عبدالخالق خان، خواجہ محمد اقبال ، ظفر جلیل خان اور خواتین کی مخصوص نشست پررخسانہ جہانگیر بلامقابلہ نائب صدور منتخب ہوچکی ہیں ،نئے عہدیدار منگل کو اپنا منصب سنبھالیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔