بلوچستان میں 3 کان کن 2 ٹرک ڈرائیور اغوا
ڈیرہ اللہ یار میں گھر سے دو کلو دھماکا خیز مواد، دیسی ساختہ بم اور راکٹ برآمد
ڈیرہ اللہ یار میں گھر سے دو کلو دھماکا خیز مواد، دیسی ساختہ بم اور راکٹ برآمد۔ فوٹو فائل
بلوچستان کے علاقوں ہرنائی سے3کان کنوں، مچھ سے 2 ٹرک ڈرائیوروں کو اغواکرلیا گیا، ڈیرہ اللہ یار سے دھماکا خیز مواد اور دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ہرنائی کے علاقے تور غر میں مسلح افراد نے دو کان کنوں اور انکے ٹھیکیدار کو اغواء کرلیا، ان میں سے ایک شخص کی سلطان کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔
ادھر مچھ کے علاقے گوکرت میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 ٹرک ڈرائیوروں کو اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا، اغواء کاروں کی فائرنگ کی زد میں آکر گاڑی میں سوار سعداللہ نامی شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈیرہ اﷲ یار میں سیکیورٹی فورسز نے مندوخان کے گھر پر چھاپہ مارکر دو کلو دھماکا خیزمواد، ایک دیسی ساختہ بم، تین عدد راکٹ، ایک ڈبل بیرل شارٹ گن، موٹرسائیکل اور سیکڑوں رائونڈز برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔
تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے قریب نصب کیاگیا بم ناکارہ بنادیا، بارکھان میں نامعلوم افراد نے بجلی کے ٹاور کو دھماکا خیزمواد سے اڑانے کی کوشش کی تاہم ٹاور محفوظ رہا۔