کھوسہ نے راضی ہونے کیلیے نرم گوشہ ظاہر کردیا ذرائع

ذوالفقارکھوسہ، سیف الدین اور حسام کھوسہ پارٹی سے باہر جانے پر کسی صورت میں تیارنہیں


Numainda Express August 09, 2012
ذوالفقارکھوسہ، سیف الدین اور حسام کھوسہ پارٹی سے باہر جانے پر کسی صورت میں تیارنہیں. فوٹو فائل

مسلم لیگ(ن)کے سنیئر رہنما سینیٹرسردارذوالفقار کھوسہ نے پارٹی قیادت سے راضی ہونے کیلیے نرم گوشہ ظاہر کردیا ہے۔ مسلم لیگ(ن)کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کے دو اہم رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور رانا تنویر کو اعلیٰ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ اختلافات کی خیلج کو کم کرنے میں اپنی تمام تر توانائی بروئے کار لائیں۔

شریف فیملی کے اہم رکن کے مطابق ذوالفقارکھوسہ، سیف الدین کھوسہ اور حسام کھوسہ مسلم لیگ(ن)سے باہر جانے کیلیے کسی صورت میں تیار نہیں ہیں، خواجہ سعد رفیق اور رانا تنویر کے ذوالفقار کھوسہ کے ساتھ رابطوں سے بھی یہ ظاہر ہوا ہے کہ وہ کسی دوسری پارٹی میں نہیں جانا چاہتے.

تاہم رکن پنجاب اسمبلی دوست محمدکھوسہ اپنے والد سمیت اپنے بھائیوں پر شدید دبائو ڈال رہے ہیں کہ ہمیں اپنی اہمیت کا احساس دلانے کیلیے کھل کر بات کرنی چاہیئے۔ مسلم لیگ(ن)کے ایک اہم رکن نے ایکسپریس کو بتایا کہ پارٹی کے اندر ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو کھوسہ فیملی کو سیاسی''ڈائنوسار'' قرار دیتے ہوئے پارٹی سے باہر کرنے کیلیے اعلیٰ قیادت کو سفارش کررہی ہے۔

مقبول خبریں