منی لانڈرنگ کیس ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد
عدالت نے آج صبح ملزم کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا
عدالت نے آج صبح ملزم کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا : فوٹو : فائل
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منی لانڈرنگ کیس میں آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو نے کی۔ عدالت نے آج صبح ملزم کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے شام کو فیصلہ سناتے ہوئے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شعیب شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
واضح رہے کہ 27 فروری کو بھی سندھ ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔