احتساب سب کے لئے پالیسی پر سختی سے عملدرآمد ہورہا ہے چیئرمین نیب

نیب افسران قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بلاخوف و خطر کام کریں، چیئرمین نیب کی ہدایت

قانون کے مطابق تمام شکایات پر کاررائیوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، چیئرمین نیب : فوٹو : فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ احتساب سب کے لئے پالیسی پر سختی سے عملدرآمد ہورہا ہے اور بدعنوان عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویژن کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ احتساب سب کے لئے پالیسی پر سختی سے عملدرآمد ہورہا ہے اور بدعنوان عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے، قانون کے مطابق تمام شکایات پر کاررائیوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور نیب افسران قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بلاخوف و خطر کام کریں۔


سرکاری محکموں کے 5 کروڑ روپے سے زائد کے معاہدوں کی تفصیل جمع نہ کرانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام محکمے معاہدوں کی کاپی اسکروٹنی و جائزے کے لئے نیب کے دفاتر میں لازمی جمع کرائیں ورنہ ریجنل ڈی جیز تفصیلات جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

 
Load Next Story