بیوروکریسی کی غیرجانبدار ٹیم تشکیل دے رہے ہیںنجم سیٹھی

شفاف الیکشن کیلیے آخری حد تک جائیں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب، کھرسے ملاقات

ڈنگی کے خلاف سیکریٹریوں کی ڈیوٹی لگادی، صوبے میں درسی کتب کی قلت کا نوٹس۔ فوٹو: فائل

نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہاہے کہ عام انتخابات کا شفاف، غیر جانبدار اور آزادانہ انعقاد یقینی بنایا جائیگا۔

اس مقصد کیلیے نگراں حکومت ہرممکن اقدام کرے گی شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ ایوان وزیراعلیٰ میں مسلم لیگ(ف) پنجاب کے صدر ملک غلام مصطفٰی کھر سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہاکہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کی قومی ذمے داری احسن طریقے سے نبھائیںگے۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں افسروں کے تبادلے جلد عمل میں لائے جائیں گے۔ پنجاب میں بیوروکریسی کی غیرجانبدار ٹیم تشکیل دے رہے ہیں تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔




نگران صوبائی کابینہ میں مکمل طو رپر غیرجانبدار اورغیرسیاسی وزرا شامل کیے گئے ہیں۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام طبقات کو انسداد ڈینگی کی مہم میں شامل کرکے ڈینگی مچھر کا مکمل خاتمہ کیاجاسکتاہے،اس لیے معاشرے کے ہرفرد کوانسداد ڈنگی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے۔انھوں نے ہدایت کی کہ صوبائی وزرا انسداد ڈنگی مہم کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کا خود موقع پر جاکر جائزہ لیں اور مانیٹرنگ کا موثر نظام اپنایا جائے۔
Load Next Story