ارجنٹائن میں بارشوں اور سیلاب سے 54 افراد ہلاک ہزاروں بے گھر

بارشوں سےسب سےزیادہ تباہی ’’لاپلاتا‘‘ شہر میں ہوئی جہاں 2گھنٹےکےوقفے میں 400ملی میٹربارش نےسیلابی صورتحال اختیارکردی.

بارشوں سےسب سےزیادہ تباہی ’’لاپلاتا‘‘ شہر میں ہوئی جہاں 2گھنٹےکےوقفے میں 400ملی میٹربارش نےسیلابی صورتحال اختیارکردی. فوٹو: اے ایف پی

ارجنٹائن میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک اور 2000 سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں ۔



غیر ملکی حبر رساں ادارے کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ تباہی ''لاپلاتا'' شہر میں ہوئی جہاں دو گھنٹے کے وقفے میں 400 ملی میٹر بارش نے سیلابی صورتحال اختیارکردی، پانی سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا تاہم نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا جب کہ متعدد افراد نے جان بچانے کے لئے درختوں پر رات گزاری۔


متاثرہ علاقے میں قائم آئل ریفائنری کو بھی سیلاب کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا، حکومت نے امدادی کارروائیوں کے لئے متاثرہ علاقوں میں فوج کو طلب کر لیا ہے ۔

Load Next Story