- غزہ پالیسی پر امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے احتجاجاً استعفی دیدیا
- راولپنڈی: خاکروب کی لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکی
- یومِ مزدور: سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
- منفی پروپیگنڈا ہمیں ملک کی ترقی کے اقدامات سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
- پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر
- بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی عام افراد کی طرح لائن میں لگ کر ووٹ کاسٹ کرنے ویڈیو وائرل
- وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرے کا حکم
- سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
- عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
- حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
- ضمنی انتخابات: کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری، نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
- ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں "نام نہاد تجربہ" قرار
- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
پی ایس ایل؛ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فول پروف انتظامات مکمل
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچز کے لیے فول پروف انتظامات کرلیے گئے، 18 مارچ سے نشتر اسپورٹس کمپلیکس کو بند کردیا جائے گا، امدادی انتظامات کے لیے ایک کارڈیک موبائل، 20 ایمبولینس، 18 ریسکیو موٹر بائیکس، 20 ریسکیو پوسٹس، ہاکی اسٹیڈیم میں 2 عارضی اسپتال قائم کیے جائیں گے۔
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق پاکستان سپر لیگ تھری کے ایلیمنیٹرز لاہور میں بالترتیب 18 اور 20 مارچ کو شیڈول ہیں، مقابلوں کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کمشنر لاہور عبداللہ سنبل نے کہا کہ سول اور انتظامی معاملات کے حوالے سے تمام محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پارکنگ ایریاز سے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم لانے کے لیے آپریشن میں 36 چھوٹی اور 40 بڑی اسپیڈو بسیں اور 40 کوسٹرز حصہ لیں گی۔
انتظامات کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ میچز کا بہترین انداز میں انعقاد کیا جائے گا۔ شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ حفاظتی و امدادی انتظامات کے سلسلے میں 4 مشقیں ایئرپورٹ، ہوٹل تا قذافی اسٹیڈیم کی جائیں گی، میچز کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے اطراف فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،اردگرد کی سڑکوں کی تزئین اور ان کو روشنیوں سے بھی آراستہ کیا جائے گا۔
دریں اثنا پلے آف میچز کے لیے ٹیموں کی لاہور آمد کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پی سی بی اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا جس میں اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے پر ٹیموں کی لاہور آمد اور سیکیورٹی معاملات پرگفتگوکی گئی۔ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب لاہور پہنچیں گی اور20 اور 21 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں میچزکھیلیں گی۔ 18 مارچ سے نشتر اسپورٹس کمپلیکس کوبند کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی معاملات اورامن وامان کو یقینی بنانے کے لیے 18 سے 21 مارچ تک اسٹیڈیم کے اطراف میں دکانیں بھی بند رہیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔