پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ سست روی کا شکار

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 5 اپريل 2013
چند روز قبل ختم ہونے والے سپر ایٹ کی ممکنہ فاتح کے حوالے سے ہنوز رائے شماری جاری۔ فوٹو: فائل

چند روز قبل ختم ہونے والے سپر ایٹ کی ممکنہ فاتح کے حوالے سے ہنوز رائے شماری جاری۔ فوٹو: فائل

کراچی: کرکٹرز کو تیز تر بنانے کیلیے کوشاں پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ سست روی کا شکار ہے۔

31 مارچ کواختتام پذیر ہونے والے سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ممکنہ فاتح ٹیم کے حوالے سے ویب سائٹ پر ہنوز رائے شماری جاری ہے، جس میں سوال پوچھا جارہا ہے کہ کیا سیالکوٹ اسٹالینز اعزاز کا دفاع کر سکے گی، واضح رہے کہ ٹورنامنٹ فیصل آباد وولفزکے نام ہو چکا ہے۔دوسری جانب بورڈ کی ویب سائٹ پر ڈومیسٹک کرکٹ کو مسلسل نظر انداز کیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

10

ملک کے مختلف میدانوں میں جاری پیٹرنز ٹرافی گریڈٹوکے میچزکی روداد اور شیڈول  کے بجائے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول شائقین کرکٹ کو بددل کررہا ہے، ویب سائٹ پرجمعے سے شروع ہونے والے پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کر کٹ ٹورنامنٹ جیسے اہم قومی ایونٹ کو بھی نظر انداز کر دیا گیا،البتہ ایونٹ کے حوالے سے پریس ریلیز موجود ہے، شائقین کرکٹ نے کروڑوں روپے کے اخراجات کرنے والے پی سی بی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیاکہ ویب سائٹ پر توجہ دے، اسے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے انٹرنیشنل و ڈومیسٹک ایونٹس کے رواں مقابلوں کی تازہ ترین معلومات  کی فراہمی کو ممکن بنایاجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔