رنبیر کپور نے ولن بننے کی خواہش ظاہر کردی

ولن کے کردار میں اداکار کی تخلیقی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں, رنبھیر کپور.

ولن کے کردار میں اداکار کی تخلیقی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں, رنبھیر کپور. فوٹو : فائل

لاہور:
بالی ووڈ کے کامیاب ہیرو رنبیر کپور نے ولن بننے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں منفی کردار کرنا چاہتے ہیں لیکن برفی اور راک اسٹار کی کامیابی کے بعد کوئی ہدایت کار انہیں منفی رول دینے کو تیار نہیں۔


رنبیر کپور کہتے ہیں کہ ہیرو کے کردار میں ساری فلم ہیروئن سے عشق و محبت کرنے میں نکل جاتی ہے اور اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع کم موقع ملتا ہے لیکن ولن کے کردار میں اداکار کی تخلیقی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں۔

Load Next Story