پی ایس ایل تھری کی دونوں فائنلسٹ ٹیمیں مہلک ہتھیاروں سے مزین
پشاور کو ٹاپ اسکورر کامران کی خدمات حاصل، رونکی اسلام آباد کے اہم پلیئر۔
پشاور کو ٹاپ اسکورر کامران کی خدمات حاصل، رونکی اسلام آباد کے اہم پلیئر۔ فوٹو: فائل
پی ایس ایل تھری کے فائنل میں شامل دونوں ٹیمیں مہلک ہتھیاروں سے مزین ہیں۔
کراچی میں اتوار کو کھیلے جانے والے پی ایس ایل تھری فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کو جارحانہ مزاج کے کامیاب بیٹسمینوں کی خدمات حاصل ہونگی، ابھی تک کھیلے جانے والے میچز میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کامران اکمل 424 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں۔
ایونٹ سے باہر ہونے والے کراچی کنگز کے بابر اعظم (402) دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی (383) تیسرے، جوئے ڈینلی (323) چوتھے، شین واٹسن ( 319) پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
کامران اکمل تیز ترین ففٹی اور ناقابل شکست 107 رنز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بھی ہیں، لیوک رونکی ناٹ آؤٹ 94، فخر زمان 94، شین واٹسن 90 اور صہیب مقصود 85 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف 11میچز میں 17وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر ہیں۔ کراچی کنگز کے عثمان شنواری اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض16،16 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے، راحت علی (15) چوتھے جبکہ شاہد آفریدی اور عمران طاہر 13،13 وکٹوں کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔
ایک اننگز میں بہترین بولنگ عمر گل کی رہی، پیسر نے24 رنز کے عوض6 وکٹیں اڑائیں، شاہین آفریدی صرف 4 رنز کے عوض5 وکٹیں لے اڑے تھے، عثمان شنواری، عمید آصف اور سمیت پٹیل بھی اننگز میں 4،4 شکار کر چکے ہیں۔