نئی سیاسی جماعت بنانے کے لیے پانچ نام زیر غور ہیں سرفراز بگٹی
ملک کی بڑی جماعتوں نے کبھی بھی بلوچستان کو ترجیحات میں شامل نہیں کیا، سرفراز بگٹی
ملک کی بڑی جماعتوں نے کبھی بھی بلوچستان کو ترجیحات میں شامل نہیں کیا،سرفراز بگٹی۔ فوٹو: فائل
صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو نئی سیاسی پارٹی بنائی جا رہی ہے اُس کے لیے پانچ ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو نئی پارٹی بنائی جا رہی ہے اس کے لیے پانچ ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جو ایسا پلیٹ فارم ہے کہ عوام کے لیے قابل قبول ہوگا جس طرح صوبے میں ان ہاؤس تبدیلی لائی گئی اسی طرح آئندہ انتخابات میں بھی عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر تبدیلی لائیں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک کی بڑی جماعتوں نے کبھی بھی بلوچستان کو ترجیحات میں شامل نہیں کیا اس لیے ہم نے محسوس کیا کہ بلوچستان میں ایک ایسا سیاسی پلیٹ فارم ہو جو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردارادا کرے کیوں کہ ہم محب وطن لوگ ہیں چاہتے ہیں کہ عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کریں۔