ویمنز کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی

آسٹریلوی ٹیم نے آسان ہدف 11.3 اوورز میں 2و کٹ پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلوی ٹیم نے آسان ہدف 11.3 اوورز میں 2و کٹ پر حاصل کرلیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ویمنز ٹرائنگولر ٹوئنٹی 20 کرکٹ سیریز کے پانچویں مقابلے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔


آسٹریلوی ٹیم نے آسان ہدف 11.3 اوورز میں 2و کٹ پر حاصل کرلیا، الیسی پیری47ا ور میگ لیننگ41 پر ناٹ آئوٹ رہیں، اس دوران لیننگ نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 2 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

ڈیلیسا کیمینس کی کیریئر بیسٹ بولنگ کی بدولت انگلش ٹیم 17.4 اوورز میں 96 رنز تک محدود ہوگئی، یہ ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ویمنز کرکٹ میں دوسرا مشترکہ کم ترین اسکور رہا، آسٹریلوی میڈیم پیسر نے 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں، میگن شیوٹ نے 13رنز دے کر2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،الیس ڈیوڈسن رچرڈز 24رنز بناکر نمایاں رہیں۔
Load Next Story