ہتک عزت کیس میں سرفراز نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سرفراز نواز کو 2 بار طلب کیا گیا تھا لیکن پیش نہیں ہوئے جس پر ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔


Sports Reporter March 29, 2018
سرفراز نواز کو 2 بار طلب کیا گیا تھا لیکن پیش نہیں ہوئے جس پر ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ فوٹو : فائل

ہتک عزت کیس میں عدم پیشی پر سرفراز نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کیخلاف شہرت خراب کرنے کے الزام میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے درخواست دی تھی، انھیں 2بار طلب کیا گیا تھا لیکن پیش نہیں ہوئے جس پر ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پی سی بی کے سخت ناقدین میں شمار ہونے والے سرفرازنواز کے خلاف اس کارروائی کی اطلاع نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بھی دی۔

مقبول خبریں