ڈاکٹرفاروق ستار کی ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادرآباد آمد
ڈاکٹرفاروق ستار نے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی ،عامر خان اورفیصل سبزواری سے ملاقات کی
ڈاکٹرفاروق ستار نے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی ،عامر خان اورفیصل سبزواری سے ملاقات کی ۔ فوٹو: فائل
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار بہادرآباد گروپ سے ملنے پارٹی کےعارضی مرکز پہنچے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کو قریب لانے کے لیے پارٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار بہادر آباد میں پارٹی کے عارضی مرکز پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی ،عامر خان اورفیصل سبزواری سے ملاقات کی۔
فاروق ستار کی بہادرآباد آمد کا فیصلہ پی آئی بی میں پارٹی مرکز میں دیگر اہم رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوا جب کہ ان کی اہلیہ اور پارٹی رہنما علی رضا عابدی بھی فاروق ستار کے ساتھ بہادر آباد آئے۔
بہادر آباد گروپ کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اخلاقی طور پر بہادرآباد آنے کی ہمت نہیں ہورہی تھی لیکن آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مجھے اخلاقی جرات ملی اگر ہم اپنے اختلاف کی وجہ سے بظاہر الگ الگ ہوں لیکن ہم ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دوستوں کی دعوت پر ہی یہاں آیا اور یہاں مجھے بہت عزت اور محبت دی گئی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ فاروق بھائی آج اپنے مرکز آئے، گو کہ انہوں نے بہت دیر کردی مگر دیر آئے درست آئے، آپ کا آنا اچھا لگا اور آپ کا آتے رہنا اس سے بھی اچھا لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں گروپس کے درمیان بات چیت کا سلسلہ نہیں رکے گا کیوں کہ ہمارے درمیان گفتگو کی تمام گنجائش موجود ہے اور آج یہ فاروق بھائی نے یہاں آکر ثابت بھی کردی۔
اس سے قبل فاروق ستار نے ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا تھا جب کہ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ فاروق بھائی رابطہ کمیٹی آپ سے ملنا چاہتی ہے، اگر ہمارا آنا آپ کو صحیح نہیں لگتا تو آپ آجائیں جس پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملاقات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینئرشپ سے ہٹا دیا تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ نے فاروق ستار کی کنوینئر شپ ختم کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے 11 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔