ڈالر کا سرکاری ریٹ مقرر نہ ہوسکا بجٹ میں تاخیر کا خدشہ
وزارتوں کو آگاہ نہیں کیا گیا، وزیرخزانہ کی بجٹ تقریرکے لیے مواد بھی نہ ملا
بجٹ ڈالر کے پرانے ریٹ کے تحت منظور کیا گیا تو منی بجٹ لانا پڑے گا، ذرائع۔ فوٹو: سوشل میڈیا
نئے مالی سال کی بجٹ سازی کیلیے ڈالر کی سرکاری قیمت مقرر نہ کیے جانے کے باعث آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
نئے مالی سال کی بجٹ سازی اور رواں مالی سال کے نظر ثانی شدہ بجٹ تخمینہ جات و سپلمنٹری گرانٹس کیلیے ڈالر کی سرکاری قیمت مقرر نہ کیے جانے کے باعث آئندہ مالی سال 2018-19 کے وفاقی بجٹ میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
بجٹ سازی میں مشکلات کے باعث وزیرخزانہ کے اعلان کے مطابق بجٹ 27 اپریل کو پیش کرنے سے متعلق ابھی تک وزارتوں و ڈویژنوں کو سرکاری مراسلہ بھی نہیں بھجوایا جاسکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک ڈالر کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے سے وفاقی بجٹ کے تخمینہ جات طے کرنا مشکل ہوگیا ہے۔