حد عبور کرنے والا مرید نقصان اٹھاتا ہے احمد مانیکا پی ٹی آئی سے مستعفی

میری والدہ فوت ہوئی تو عمران خان سمیت کسی لیڈر نے فاتحہ خوانی تک نہیں کی، احمد مانیکا


Numaindgan Express April 01, 2018
میری والدہ فوت ہوئی تو عمران خان سمیت کسی لیڈر نے فاتحہ خوانی تک نہیں کی، احمد مانیکا ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر پاکپتن سابق ایم این اے میاں احمد رضا خان مانیکانے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیاہے۔

تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر پاکپتن سابق ایم این اے میاں احمد رضا خان مانیکا اور میاں فاروق مانیکا نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیاہے، اُن کے ساتھ 6 یونین کونسلوں کے چیئرمین میونسپل کمیٹی پاکپتن اور دیہی کونسلوں کے متعدد کونسلرز نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑ دیا ہے۔

احمد رضا مانیکا عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ کے سابق خاوند خاور مانیکا کے بھائی ہیں۔ میاں احمد رضا خان مانیکا نے اپنے بھائی میاں فاروق احمد رضا خان مانیکا، بیٹے میاں احمد خان مانیکا کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پاکپتن میں پیر کی عزت کی جاتی ہے، مریدین آستانوں پر فیض لینے آتے ہیں، مریدین اپنی حدود میں رہ کر پیروں کا احترام کرتے ہیں اگر کوئی مرید اپنی حد عبور کر جائے تو اسے دنیا میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

احمد مانیکا نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ میری والدہ فوت ہوئی تو عمران خان سمیت کسی لیڈر نے فاتحہ خوانی تک نہیں کی، مسلسل نظرانداز کرنے اور حقیقی پالیسیوں کو تبدیل کرنے پر وہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور ضلع پاکپتن کی صدارت سے استعفیٰ دیتے ہیں اور ساتھی بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

 

مقبول خبریں