لاہور:
انڈر 19 ایشیاکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔
آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ احمد حسین 65، سمیر منہاس 44 اور حمزہ ظہور 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔
یو اے ای کی جانب سے یوگ شرما نے 3، نسیم خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے آج لازمی فتح درکار ہے، شکست کی صورت میں یو اے ای سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
گروپ اے سے بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔