ایک انسان کو کیسے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ ملاقات میں کیا بات کرے اور کیا نہیں، سلمان اکرم راجا

جیل رولز میں سیاسی گفتگو سے متعلق شق جنرل ضیاء الحق کے دور میں شامل کی گئی تھی، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک December 16, 2025

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سب کو یہاں آنا چاہیئے، یہ صرف ارکان اسمبلی کا کام نہیں ہے، یہ لوگ ایک انسان کو کیسے یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ملاقات میں کیا بات کرے اور کیا نہیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں جمہوریت اور قانون کی بالادستی ہو وہ یہاں ضرور آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ دہشتگردی آئے روز پھر سے بڑھ رہی ہے، قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد وہاں کے لوگوں کے ساتھ کے لیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جیل رولز میں سیاسی گفتگو سے متعلق شق جنرل ضیاء الحق کے دور میں شامل کی گئی تھی، کسی انسان کی زبان بندی کرنے کی دنیا کا کوئی قانون اجازت نہیں دیتا ہے۔

مقبول خبریں