بھارتی مفتی کا ناچ گانے والی شادیوں میں نکاح پڑھانے سے انکار

نکاح خواں ڈی جے والی شادیوں کا بائیکاٹ کریں، مفتی اظہر کی اپیل

ڈی جے والی شادیوں کا بائیکاٹ کریں گے،قاضی اظہر،فوٹو:فائل

بھارت میں دارالعلوم دیو بند کے ایک مفتی اظہر حسین نے موسیقی اور رقص والی شادیوں میں نکاح پڑھانے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے قاضی اظہر حسین نے کہا جس شادی میں موسیقی یا رقص ہوگا وہ وہاں نکاح نہیں پڑھائیں گے، ایسی شادی جس میں غیر اسلامی فعل یعنی ڈی جے یا ڈانس گانا ہوگا ایسی شادی کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور ان شادیوں میں شرکت نہیں کی جائے گی۔


مفتی اظہر نے کہا کہ اگر نکاح سے پہلے تقریب میں ڈانس یا رقص کیا گیا اور نکاح خواں کو اس بات کا علم نہ ہو تو کوئی بات نہیں۔ انہوں نے ملک بھر کے قاضی اور نکاح خواں حضرات سے اپیل کی کہ جن شادیوں میں غیر اسلامی کام ہو اور ناچ گانا ہو،ایسی شادیوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے ان میں شرکت نہ کی جائے۔

https://www.youtube.com/watch?v=hfORWUCsX-g
Load Next Story