لوہے کے تاروں سے حشرات الارض بنانے والا انوکھا فنکار

باصلاحیت جاپانی آرٹسٹ دھاتی تاروں سے ایسا آرٹ تشکیل دیتا ہے جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

باصلاحیت جاپانی آرٹسٹ دھاتی تاروں سے ایسا آرٹ تشکیل دیتا ہے جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

MANILA:
تانبے یا لوہے کے تاروں کو موڑنا اور انہیں شکل دینا کوئی آسان کام نہیں تاہم جاپان میں ایک ایسا ہونہار آرٹسٹ موجود ہے جو دھاتی تاروں کو موڑ کر انہیں مختلف حشرات الارض کی شکل دے دیتا ہے جسے دیکھ کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے۔

سوٹا موٹو دویکی کا یہ انوکھا کام کم از کم دو سال قبل سامنے آیا بعدازاں انہوں نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کیں تو ان تصاویر نے انہیں حقیقی آرٹسٹ بنادیا اور اب وہ اس موڑ پر ہیں وہ ان کے کام کی باقاعدہ نمائش کرتے ہیں۔

japani-artist-amazing-metal-wire-arat-7 japani-artist-amazing-metal-wire-arat-6 japani-artist-amazing-metal-wire-arat-5 japani-artist-amazing-metal-wire-arat-4


ایک آن لائن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے جاپانی آرٹسٹ نے بتایا کہ اس کام کا آغاز مکمل طور پر حادثاتی طور پر ہوا، میں جونیئر ہائی اسکول میں ٹینس کی ٹیم کا ممبر تھا ایک دن ٹینس کورٹ میں مجھےلوہے کا ایک تار پڑا ہوا ملا وقت گزاری کے لیے میں نے اس تار سے کھیلنا شروع کردیا۔
Load Next Story