تحریک انصاف کے رہنما کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
رکن قومی اسمبلی کی رہائش گاہ پر لگے میٹر سے گزشتہ 6 سال سے بجلی چوری کی جارہی تھی، ایس ڈی او کا بیان
عامر ڈوگر کے خلاف تھانہ مظفرآباد میں الیکٹرکسٹی ایکٹ 4623 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا : فوٹو : فائل
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ میپکو کی ٹیم کی جانب سے عامر ڈوگر کی رہائش گاہ کی بجلی کا میٹر بھی کاٹ دیا گیا ہے ۔ تھانہ مظفرآباد میں عامر ڈوگر کے خلاف الیکٹرکسٹی ایکٹ 4623 کے تحت مقدمہ واپڈا کے ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ محمد عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایس ڈی او محمد عمران نے بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کی انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹلہ ابوالفتح میں واقع رہائش گاہ پر لگے میٹر سے گزشتہ 6 سال سے بجلی چوری کی جارہی تھی اور چھاپے کے وقت بھی میٹر پر ریڈنگ بند تھی جب کہ ریڈنگ کے وقت بھی رکن قومی اسمبلی کے گھر میں 3 اے سی اور دیگر برقی آلات استعمال ہورہے تھے۔ لاہور کی میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے بھی بجلی چوری کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر نے بجلی چوری کے الزام کی تردید کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں اپنے اور پرائے دونوں شامل ہیں، انتخابات کے دن قریب اور ٹکٹوں کی تقسیم کا وقت ہے اس لئے اپنوں نے مخالفین کے ساتھ مل کر سازش تیار کی اور میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ مجھ پر جس میٹر سے 6 سال سے بجلی چوری کا الزام لگایا گیا ہے وہاں گزشتہ سال دسمبر میں اپنا رہائشی گھر بنایا تاہم پھر بھی میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں۔