چٹ پٹے فش بروسٹ
فش بروسٹ کو رائتے اورکیچپ کے ساتھ پیش کریں، بچوں اوربڑوں کو ضرور پسند آئے گا
رائتے اورکیچپ کے ساتھ پیش کریں، بچوں اوربڑوں کو ضرور پسند آئیں گے۔ فوٹو:فائل
بنائیے گھر میں چپ پٹے فش بروسٹ جو یقیناً آپ کے گھر والوں کو ضرورپسند آئیں گے۔
اجزا:
مچھلی ...آدھا کلو
پسی ہوئی ادرک و لہسن... ایک چائے کا چمچہ
نمک...ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ ...ایک چائے کا چمچہ
مسٹرڈ پیسٹ ...آدھاچائے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مسالا...آدھا چائے کا چمچہ
پسی ہوئی کالی مرچ ...آدھا چائے کا چمچہ
چلی سوس... 2کھانے کے چمچے
سرکا ...2 کھانے کے چمچے
سویا سوس 2 کھانے کے چمچے
یہ تمام اجزا مچھلی پر لگاکر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں
میدہ ...2کپ
کارن فلور...ایک کپ
لال مرچ پسی ہوئی...آدھا چمچہ
بیکنگ پاؤڈر ...ایک چائے کا چمچہ
کالی مرچ پاؤڈر...آدھا چائے کا چمچہ
نمک...حسب ذائقہ
ترکیب:
ان تمام اجزا کو ایک پیالے میں ڈال کر مکس کریں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں، پھر میری نیٹ کی ہوئی مچھلی کو اس پیالے میں ڈال کر چاروں طرف سے یہ آمیزہ لگادیں۔ ایک برتن میں ٹھنڈا پانی لیں، آمیزہ لگی مچھلی کو اس پانی میں ڈپ کریں اور نکال کر دوبارہ سے پیالے والے آمیزے کو مچھلی پر اچھے طریقے سے لگاکر کڑاہی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔
لیجیے تیار ہیں مزیدار چٹ پٹے فش بروسٹ رائتے اورکیچپ کے ساتھ پیش کریں، بچوں اوربڑوں کو ضرور پسند آئیں گے۔