کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے فتح کا مزہ چکھ ہی لیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 13 اپريل 2018
 کامن ویلتھ گیمز میں یہ پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی فتح ہے۔ فوٹو : فائل

کامن ویلتھ گیمز میں یہ پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی فتح ہے۔ فوٹو : فائل

گولڈ کوسٹ: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں ساتویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ 

آسٹریلیا میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے منٹ میں جیمز کرک پیٹرک کے ذریعے ایک گول کی برتری حاصل کی جسے ارسلان قادر نے کھیل کے 34ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعے برابر کر دیا۔ 40 ویں منٹ میں پاکستان ٹیم نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری حاصل کرلی، یہ گول پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ مبشر علی نے کیا۔ کھیل ختم ہونے سے صرف 3 منٹ قبل عرفان جونیئر نے تیسرا گول کر کے پاکستان ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کی۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں یہ پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی فتح ہے، اس سے قبل ویلز، بھارت، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف تمام میچز برابری کی سطح پر ختم ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔