- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
- ورلڈ کپ میں شاہین، بابر کا ہی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، سی ای او لاہور قلندرز
- نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
- کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
کامن ویلتھ گیمز، فاتح قومی ریسلرز پر دولت کی بارش
کراچی: کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کو پی ایس بی نقد انعامات سے نوازے گا۔
بورڈ کے ترجمان کے مطابق آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں کھیلے جانے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلیے 5 میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو قومی اسپورٹس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے انعامات دیے جائیں گے۔
ریسلنگ میں پاکستان کیلیے واحد گولڈ میڈل جیتنے والے انعام بٹ کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا جائیگا، اسپورٹس پالیسی کے تحت برانز میڈلز جیتنے والوں کو 10 لاکھ روپے فی کس انعام دیا جائیگا، کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک گولڈ اور 4 برانز کیساتھ مجموعی طورپر 5 میڈلز جیتے ہیں۔
انعام بٹ کو اسپورٹس پالیسی کے مطابق گولڈ میڈل پانے پر 50 لاکھ روپے ملیں گے، طیب رضا، محمد بلال، نوح دستگیر بٹ اور طلحہ طالب کو برانز میڈلز جیتنے پر 10،10لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ طیب رضا نے ریسلنگ کے125 کلوگرام ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا، محمد بلال ریسلنگ کے 57کلوگرام میں برانز میڈل پانے میں کامیاب ہوئے، نوح دستگیر بٹ ویٹ لفٹنگ کے +105کلوگرام میں برانز میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے اورطلحہ طالب کو ویٹ لفٹنگ کے62 کلوگرام میں برانز میڈل ملا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔