انتخابی اتحاد کے لیے خورشیدشاہ اور ارباب غلام رحیم کے مذاکرات بغیر نتیجہ ختم

سیاست میں کسی کے لئے دروزاے بند نہیں کئے جاتے اور ہماری سیاست میں کوئی دشمنی بھی نہیں، خورشید شاہ

خورشید شاہ کواپنے تمام تحفظات سے آگاہ کردیا کہ یپلزپارٹی کے لوگوں کی ہی وجہ سے 5 سال تک ملک سے باہر رہا، ارباب غلام رحیم فوٹو ایکسپریس نیوز

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ اور سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کے درمیان انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات بغیر نتیجہ ختم ہوگئے۔


مری ہاؤس میرپورخاص میں دونوں رہنماؤں کے درمیان انتخابی اتحاد کے حوالے سے ایک گھنٹے تک بند کمرے میں ملاقات ہوئی جس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ارباب غلام رحیم سے کافی عرصے کے بعد ملاقات ہوئی،سیاست میں کسی کے لئے دروزاے بند نہیں کئے جاتے اورہماری سیاست میں کوئی دشمنی بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ تمام معاملات پہلی ہی ملاقات میں حل ہو جائیں،اس حوالے سے ارباب غلام رحیم سے مزید ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اس موقع پر ارباب غلام رحیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ملاقات نتیجہ خیز تو نہیں تھی لیکن خورشید شاہ کواپنے تمام تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کو بتا دیا کہ پیپلزپارٹی کے لوگوں کی ہی وجہ سے وہ 5 سال تک ملک سے باہر رہے۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اپنی قیادت کو ہمارے تحفظات سے آگاہ کریں گے اور اس دوران کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا مرحلہ بھی مکمل ہو جائے گا جس کے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story