ون پاؤنڈ فش گانے سے شہرت پانے والے شاہد نذیر کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

شاہد نذیر کا گانا "ون پاؤنڈ فش" یو ٹیوب پر 80 لاکھ سے زائد مرتبہ سنا گیا۔

شاہد نذیر نے لاہور میں مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی فوٹو: فائل

ون پاؤنڈ فش گانے سے شہرت پانے والے گلوکار شاہد نذیر نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔


شاہد نذیر نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے(ن) لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ شاہد نذیرکا لندن کی مارکیٹ میں مچھلی بیچنے کے لئے گایا جانے والا گانا ''ون پاؤنڈ فش'' شہرت کی بلندیوں تک پہنچا اور یو ٹیوب پر ان کا گانا 80 لاکھ سے زائد مرتبہ سنا گیا، برطانیہ میں ویزے کی میعاد ختم ہوجانے پر برطانوی امیگریشن حکام کی جانب سے ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد وہ دسمبر2012 کو وطن واپس آگئے تھے۔

شاہد نذیر کے گانے کی برطانیہ سمیت پوری دنیا میں بے پناہ مقبولیت کے بعد بین الاقوامی کمپنی ''وارنر میوزک'' نے ان کا گانا ریلیز کرنے کا معاہدہ بھی کیا۔

Load Next Story