کچھووں کا واپس اپنی جائے پیدائش پر پہنچنے کا معما حل
کچھوے اسی ساحل پر بار بار آتے ہیں جہاں جنم لیتے ہیں کیونکہ مقناطیسی میدان قدرتی جی پی ایس کا کام کرتا ہے
لوگر ہیڈ کچھوے زمینی مقناطیسی میدان کی بدولت جہاں پیدا ہوتے ہیں وہیں بار بار آتے ہیں اور انڈے دیتے ہیں۔ فوٹو: فائل
یہ ایک حیرت انگیز بات ہے کہ کچھوے وہیں انڈے دینے آتے ہیں جہاں وہ آنکھ کھولتے ہیں۔ سائنس دانوں نے اب یہ معما حل کرلیا ہے۔
کچھووں کے ماہرین نے طویل وقت لگا کر یہ بات نوٹ کی ہے کہ جس ساحل پر کچھوے انڈوں میں سے باہر آتے ہیں، ان میں موجود مادائیں بالغ ہونے پر انڈے دینے کےلیے اسی ساحل کا رخ کرتی ہیں، تاہم اس کی سائنسی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔ اب دریافت ہوا ہے کہ اس کی وجہ زمینی مقناطیسی میدان ہے۔ کچھوے کے بچے جس ساحل پر پیدا ہوتے ہیں وہ وہاں کے ارضی مقناطیسی خطوط اپنے دماغ میں محفوظ کرلیتے ہیں۔
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لوگر ہیڈ سمندری کچھوے کے ایک ہی ساحل پر جنم لینے والے بچے جینیاتی طور پر ایک دوسرے سے مماثلت رکھتے ہیں۔
امریکا میں چیپل ہِل میں واقع یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا میں حیاتیات کے پروفیسر کینتھ لومین نے برسوں کے غور اور تحقیق کے بعد کہا ہے کہ لوگر ہیڈ کچھوے بحرِ اوقیانوس کے دو کناروں کے درمیان آتے اور جاتے رہتے ہیں اور یہ بہت دلچسپ جاندار ہیں۔ ان میں سے جو کچھوا جس ساحل پر پیدا ہوتا ہے وہ وہیں لوٹ کر آتا ہے یا پھر اسی ساحل پر جاتا ہے جس کا مقناطیسی میدان اس سے مشابہ ہوتا ہے۔
تحقیق کی تفصیلات 'کرنٹ بائیالوجی' نامی جریدے میں شائع ہوئی ہیں جن سے ان نایاب کچھووں کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔ تحقیق کے مطابق مقناطیسی میدان ہی ان کچھووں میں جینیاتی یکسانیت کی وجہ بنتا ہے خواہ ساحل کیسے ہی ہوں اور ان کی دیگر تفصیلات کتنی ہی مختلف کیوں نہ ہوں۔
https://www.youtube.com/watch?v=l-mxrQE3zuw
کچھووں کے دماغ میں مقناطیسی میدان محسوس کرنے کا ایک زبردست نظام ہوتا ہے اور وہ اسی کی بدولت پیدا ہوتے ہی اپنے پہلے گھر کا مقناطیسی نقشہ ذہن میں بٹھالیتے ہیں جو ہمیشہ ان کی رہنمائی کرتا ہے اور وہ اسی ساحل پر انڈے دینے کےلیے بار بار آتے ہیں۔ گویا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ارضی مقناطیسی میدان ان جانوروں میں قدرتی 'جی پی ایس' کا کام کرتا ہے۔
لومین کے مطابق یہ ایک اہم دریافت ہے جس سے لوگرہیڈ کچھووں کو سمجھنے میں مدد ملے گی، لیکن واضح رہے کہ ساحل پر بجلی کی لائنوں اور بڑی عمارتوں سے ان کی طویل نقل مکانی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور وہ بھٹک سکتے ہیں۔ اسی طرح سامن، شارک، پرندے اور خود شہد کی مکھیاں بھی ارضی مقناطیسی میدان کو استعمال کرتے ہیں۔