بھارت کی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں واپسی دشوار
حکومت کا اسپورٹس کوڈ واضح طور پرانٹر نیشنل چارٹر کی خلاف ورزی ہے، وجے کمار
حکومت کا اسپورٹس کوڈ واضح طور پرانٹر نیشنل چارٹر کی خلاف ورزی ہے، وجے کمار فوٹو : فائل
آرچری (تیر اندازی) ایسوسی ایشن کے چیف وجے کمار ملہوترا کے تازہ بیان نے بھارت کی آئی او سی میں واپسی مشکل بنا دی۔
حکومتی اسپورٹس کوڈ کے نتیجے میں انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر ملہوترا نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر جیکس روگ کے نام بھیجے گئے اپنے خط میں لکھاکہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اسپورٹس کوڈ قانون واضح طور پر اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ آئی او سی نے 2010 کامن ویلتھ گیمز میں کرپشن الزامات کے باوجود دوبارہ منتخب ہونے پر دسمبر میں بھارت کی رکنیت معطل کردی تھی، اس بارے میں بھارتی وزیر کھیل جتیندرا سنگھ نے کہا کہ مجھے انٹرنیشنل گورننگ باڈی کو وجے کمارکے خط کے مندرجات جان کر بہت حیرت ہوئی،اگر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے بھارت کی آئی او سی میں واپسی کیلیے بات چیت کے سلسلے میں لوزانے جانے پر آمادہ نہیں تو پھر میں خود وہاں جائوں گا، انھوں نے مزید کہا کہ جہاں تک اسپورٹس کوڈ نامی بل کا تعلق ہے تو ہم اسے نافذ کرنے سے قبل پارلیمنٹ سے پاس کرانا چاہتے ہیں، آئی او سی نے دو روزہ بات چیت کیلیے بھارتی وفد کو پیر کے دن سوئٹزرلینڈ طلب کررکھا ہے۔
دریں اثنا 'کلین اسپورٹس' نامی اینٹی کرپشن پریشر گروپ کے کنوینر بی وی پی رائو نے ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ بھارت میں اسپورٹس انتظامیہ کیلیے نئے قوانین بہت پہلے ہی بن جانے چاہیے تھے، انھوں نے مزید کہا کہ وزیر کھیل کی نیت اچھی ہے، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں کھیلوں کی باڈیز میں شفافیت اور خود احتسابی آسکتی ہے،اس پر وجے کمار ملہوترا جیسے تجربہ کار منتظمین کو اپنی پوزیشنز چھوڑناپڑیں گی، انھوں نے مزید کہاکہ81 سالہ وجے گذشتہ 40 برسوں سے تیراندازی ایسوسی ایشن کے کرتادھرتا اور اب بھی اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیں۔