بھارت میں فتح کی بنگلہ دیشی خواہش ادھوری رہ گئی

ون ڈے میں بھی کلین سوئپ، تیسرے میچ میں میزبان ویمنز 58 رنز سے کامیاب۔


Sports Desk April 13, 2013
ون ڈے میں بھی کلین سوئپ، تیسرے میچ میں میزبان ویمنز 58 رنز سے کامیاب۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بھارتی سرزمین پر فتح کی خواہش ادھوری رہ گئی، میزبان نے ٹی20 کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ مکمل کرلیا،آخری میچ میں مہمان ٹیم58 رنز کی شکست کا شکارہوئی۔

تفصیلات کے مطابق احمد آباد میں بھارتی سائیڈ48.3 اوورز میں154رنز پر آؤٹ ہو گئی، سواگا تیکا راتھ نے30 اور کپتان ہرمنپریت کور نے29 رنز بنائے، مندھانا23اور پونم یادیو15رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، رومانہ احمد نے20 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، پونم گھوش اور لتا مندال نے2,2 پلیئرز کو آؤٹ کیا، سلمیٰ خاتون کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ آسان ہدف کے تعاقب میں مہمان سائیڈ96 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شہناز پروین22 اور پونم گھوش 13 رنز کے ساتھ تھوڑی مزاحمت کر سکیں۔



6 بیٹسویمنز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکیں، پونم یادیو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے15 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، سواگاتیکانے15 اور ایکتا بشٹ نے19رنز دے کر2,2 کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے، دھروپ اور سبھالکشمی شرما ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئیں، یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم تاریخ میں پہلی بار بھارت کا دورہ کررہی تھی،اسے تینوں ٹی20 اور اتنے ہی ون ڈے میچزمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مقبول خبریں