کراچی کے علااقے گلستان جوہرمیں جھگیوں میں آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحق
آتشزدگی کے باعث 10 سے زائد جھگیاں اور ان میں موجود سامان جل گیا ،ایس پی گلشن اقبال
آتشزدگی میں 10جھگیوں میں جل گئیں،فوٹو:فائل
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھگیوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستان جوہر بلاک ون میں واقع جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چند منٹوں میں کئی جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ آتشزدگی سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے میتوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلشن اقبال، وسیم باغ کے قریب آگ لگنے سے 60 جھگیاں خاکستر، 5 زخمی
ایس پی گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں واقع کچی جھونپڑیوں میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے 10 سے زائد جھونپڑیاں اور ان میں موجود سامان جل گیا جب کہ آتشزدگی کے باعث جھونپڑیوں میں موجود 2 کمسن بچے بھی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔