بھارتگجرات میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم 15افراد ہلاک درجنوں زخمی

بس کے پیچھے آنے والی کار بھی بس سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگئے.

زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے, اسپتال ذرائع۔ فوٹو: فائل

مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 15افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں مسافروں سے بھری بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


بس کے پیچھے سے آنے والی کار بھی بس سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگئے تاہم زخمی کار ڈرئیواربھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story