کرکٹ آسٹریلیاکا ٹنڈولکر کی سالگرہ پر مذاق،بھارتی شائقین بھڑک اٹھے

اے ایف پی  بدھ 25 اپريل 2018
کرکٹ آسٹریلیاکا ٹنڈولکر کی سالگرہ پر مذاق،بھارتی شائقین بھڑک اٹھے فوٹو : فائل

کرکٹ آسٹریلیاکا ٹنڈولکر کی سالگرہ پر مذاق،بھارتی شائقین بھڑک اٹھے فوٹو : فائل

نئی دہلی: کرکٹ آسٹریلیا کے سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ پر کیے جانے والے ’مذاق‘ پر بھارتی شائقین بھڑک اٹھے۔

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر منگل کو 45 برس کے ہو گئے۔اسی روز آسٹریلیا کے بھی سابق فاسٹ بولر ڈیمین فلیمنگ کی برتھ ڈے تھی، کرکٹ آسٹریلیا نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فلیمنگ بھارتی بیٹنگ ماسٹر ٹنڈولکر کی تیز گیند سے وکٹ اڑا رہے ہیں۔اس کے ساتھ فاسٹ بولر کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

سی اے کا یہ مذاق بھارتی شائقین کو پسند نہیں آیا جنھوں نے ٹویٹر پر خوب دل کی بھڑاس نکالی، ایک نے لکھا کہ ان آسٹریلینز پر جتنی بھی پابندی لگ جائے یہ سدھریں گے نہیں، ایک اور نے لکھا کہ پوری ویڈیو چیک کریں تو معلوم ہوگا کہ فلیمنگ نے ریگ مال سے گیند کو سوئنگ کیلیے تیار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔