مودی پر ٹویٹ، آئی سی سی نے بھارت سے معافی مانگ لی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 26 اپريل 2018
آئی سی سی نے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے غیر متعلقہ ٹویٹ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی نے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے غیر متعلقہ ٹویٹ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں ٹویٹ پر معافی مانگتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں۔

آئی سی سی کے آفیشل ہینڈل سے ریپ کیس میں گرفتار ہونے والے سادھو آسارام اور مودی کے بارے میں ٹویٹ کیا گیا، اس پر نہ صرف شائقین کی جانب سے حیرت اور برہمی کا اظہار کیا گیا بلکہ بھارتی بورڈ نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا تھا، آئی سی سی نے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے غیر متعلقہ ٹویٹ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔