اردو یونیورسٹی ایوننگ پروگرام کی فیسوں میں25فیصد اضافہ
کلیہ فارمیسی اورقانون کی فیسیں بالترتیب40اور45ہزارروپےتک پہنچ گئیں، ایم بی اے کی فیس30ہزار،ایم کام کی فیس22 ہزارمقرر
کلیہ فارمیسی اورقانون کی فیسیں بالترتیب 40 اور 45 ہزار روپےتک پہنچ گئیں، ایم بی اے کی فیس30ہزار،ایم کام کی فیس22 ہزارمقرر فوٹو: ایکسپریس/فائل
SUKKUR:
وفاقی جامعہ اردوکی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے ایوننگ پروگرام کی فیسوں میں 25 فیصدتک اضافہ کردیا ہے،یونیورسٹی رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرفہیم الدین کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے بعد نئی فیسوں سے متعلقہ افسران کو آگاہ کرنے کے لیے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جس کے مطابق اردو یونیورسٹی کے کلیہ سائنس،کلیہ نظمیات کاروبار،کلیہ فنون اورکلیہ فارمیسی میں سیمسٹرکی بنیادوں پر جبکہ کلیہ قانون میں سالانہ بنیادوں پر فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جاری کیے گئے خط کے مطابق کلیہ فارمیسی اورکلیہ قانون کی فیسیں بالترتیب 40 اور45 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہیں، اضافے کے بعد ایوننگ پروگرام میں کلیہ سائنس میں بی ایس ( جنرل )کی سیمسٹر فیس 15ہزار روپے ،ایم ایس سی کی فیس20 ہزار روپے اورکمپیوٹر سائنس ( بی ایس اورایم ایس)کی فیس20ہزار روپے کردی گئی ہے ۔
کلیہ نظمیات کاروبارکے تحت بی بی اے پروگرام کی سیمسٹرفیس 20ہزاروپے، ایم بی اے کی فیس 30ہزارروپے ، بی ایس کامرس کی فیس20ہزار روپے اور ایم کام کی فیس22 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ،کلیہ فارمیسی کے تحت فارم ڈی کی فیس 40 ہزار روپے کردی گی ہے ،کلیہ فنون کے تحت ایم اے پروگرام کی فیس 15ہزارروپے کی گئی ہے، یونیورسٹی کے کلیہ قانون کے تحت بی ایل سال اول کی فیس 25ہزار روپے، بی ایل سال دوئم کی فیس27 ہزار روپے، ایل ایل بی سال سوئم کی فیس32 ہزار روپے، ایل ایل ایم سال اول کی فیس40ہزار روپے جبکہ ایل ایل ایم سال دوئم کی فیس 45 ہزاروپے کردی گئی ہے۔
، فیسوں میں اضافے کافیصلہ 25مارچ کورئیس کلیات کے اجلاس میں کیا گیا تھاجس پرعملدرآمد کاخط جاری کردیا گیا ہے ، اردویونیورسٹی کے دونوں کیمپسز میں ایوننگ پروگرام میں داخلے جاری ہیں، ''ایکسپریس''نے یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسرڈاکٹرفہیم الدین سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک اجلاس میں مصروف ہیں۔