سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش پاکستانی گیت پر جھوم اُٹھیں
مشہور زمانہ گیت ’ہوا ہوا‘ نے سوشل میڈیا اسٹار کو جھومنے پر مجبور کردیا

سوشل میڈیا اسٹار ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریا پرکاش واریئر پاکستان کے مشہور گیت 'ہوا ہوا ' پر جھوم اُٹھیں۔
اپنی پرکشش آنکھوں اور اداؤں سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریاپرکاش واریئر مداحوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنے کا اچھا گن جانتی ہیں اور آئے دن اپنی ویڈیو کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں پہلے انہوں نے اپنی دلفریب اداؤں پر مبنی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا اور لیکن اس بار ان کی پاکستانی گیت پر جھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=a30_MBmfvWg
پاکستانی گیتوں کی وجہ سے بھارتی فلموں کو ادھورا سمجھا جاتا ہے جب کہ پاکستانی گیت فلموں کے علاوہ بھارت کے دیگر تقریبات میں بھی رنگ بھرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پریا پرکاش کی پاکستانی گیت گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی پسند کی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 80 کی دہائی کے نامور گلوکار حسن جہانگیر کے مشہور زمانہ گیت 'ہوا ہوا' نے بھی سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کو جھومنے پر مجبور کردیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=2ll4IA146YI
حسن جہانگیر کے گیت 'ہوا ہوا' کو دنیا بھر میں آج بھی پسند کیا جاتا ہے جب کہ یہ گیت بھارت میں کئی بار ریمکس ورژن میں بھی فلمایا گیا ہے اور ارجن کپور اور ڈی کروز کی فلم 'مبارکن' میں بھی اس گیت کو ِمکا سنگھ کی آواز میں شامل کیا گیا ہے۔