ضلع حیدرآباد میں پولیس کی چٹھیاں منسوخ فوری طلبی

داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی، بس اڈوں کی سخت چیکنگ کی جائے، ایس ایس پی

ایس ایس پی ثاقب اسماعیل میمن نے پولیس افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ضلع کے تمام خارجی و داخلی راستوں، ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کرکے سخت چیکنگ کی جائے۔ فوٹو : فائل

لاہور:
ایس ایس پی حیدرآباد نے آئی جی سندھ کی ہدایت پر ضلع بھر کے پولیس اہلکاروں کی چٹھیاں منسوخ کر کے فوری طور پر ڈیوٹی پر طلب کر لیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی ثاقب اسماعیل میمن نے پولیس افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ضلع کے تمام خارجی و داخلی راستوں، ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ اور سادہ لباس اہلکار تعینات کرکے سخت چیکنگ کی جائے۔




ایس ایچ اوز ڈبل ناکا بندی پوائنٹ لگا کر وقفے وقفے سے اچانک اسنیپ چیکنگ کریں ، حساس مقامات، ہوٹلز، گیسٹ ہائوسز اور مسافر خانوں کی سخت چیکنگ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف فوری طور پر بھرپور آپریشن کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سو سے زائد خفیہ کیمروں کی تنصیب کا عمل جلد شروع کیا جائے گا جبکہ معززین شہر تاجروں اور عوام کی حفاظت کیلیے خصوصی پلان آخری مراحل میں ہے جس کیلیے 2 سو پولیس کمانڈوز کو بلند عمارات پر تعینات کرنے کے علاوہ5 سو رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
Load Next Story