پی پی مفاد پرستوں کی پارٹی بن گئی ہے شاہ محمود قریشی

ارباب بے وفائی کر رہے ہیں،تھر سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ مریدوں کی خواہش پر کیا


Nama Nigar April 18, 2013
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تھرپارکر سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ غوثیہ جماعت کے مریدوں کے خواہش پر کیا ہے. فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور این اے 229 سے آزاد امیدوار مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب شہیدوں کی جماعت نہیں رہی، اب یہ چند مفاد پرست افراد کی پارٹی بن گئی ہے جن کی وجہ سے سینئر رہنماوں نے پی پی چھوڑ دی ہے اور مخدوم امین فہیم بھی آصف علی زرداری کو چھوڑ دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ننگرپارکر میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ تھرپارکر سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ غوثیہ جماعت کے مریدوں کے خواہش پر کیا ہے اور تھرپارکر کے عوام باشعور ہوچکے ہیں اور اپنا ووٹ چور اورلٹیرے کودینے کے بجائے دکھ اور درد کو سمجھنے والے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیں گے۔



ارباب رحیم ان سے بے وفائی کر رہے ہیں مگر ہم ان کے امیدواروں کی حمایت کرینگے، انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں ڈرون حملے، دہشت گردی اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کا واحد حل خارجہ پالیسی کی تبدیلی ہے اور ہم کامیاب ہوکر خارجہ پالیسی کی تبدیلی میں مرکزی کردارادا کرینگے۔

مقبول خبریں