وسیم اکرم نے کرکٹرزکے سویٹرز سے سبزرنگ غائب ہونے پر سوال اٹھا دیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 13 مئ 2018
وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ سبز رنگ کہاں ہے۔ فوٹو: فائل

وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ سبز رنگ کہاں ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: سابق قائد وسیم اکرم نے قومی ٹیسٹ کرکٹرز کے سویٹرز سے سبز رنگ غائب ہونے پر سوال اٹھا دیا۔

وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ سبز رنگ کہاں ہے، شائقین کرکٹ نے بھی اس پر حیرت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ روایتی طور پر پاکستانی کھلاڑی طویل فارمیٹ کے میچز میں گرین کیپس کے ساتھ جو سویٹرز پہنتے ہیں اس پر گلے کے ڈیزائن میں سبز رنگ بھی نمایاں نظر آتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔