حیدرآبادصفائی کی ابتر صورتحال کیخلاف شہریوں کامظاہرہ
علاقے میں گزشتہ 20روز سے گندہ پانی نالوں اور نالیوں سے نکل کر سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہے.
جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں لیکن بلدیاتی انتظامیہ صورتحال کو بہتر بنانے پرکوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ فوٹو محمد نعمان
حیدرآبادکے گنجان آباد علاقے لیاقت کالونی میں گذشتہ20روز سے مسلسل سیوریج کے پانی کی عدم نکاسی اور صفائی کی خراب صورتحال کے خلاف علاقہ مکینوں نے سخی پیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت محمد امین قادری، حاجی محمد اشرف اور حاجی گلزار نے کی،اس موقع پر مظاہرین نے چوک کے اطراف کی سڑکوں پر فاضل اشیاء رکھ کر آگ لگا دی جس کے باعث وہاں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی، اس دوران مظاہرین نے بلدیہ اعلی حیدرآباد کے خلاف شدید نعرے لگائے جبکہ وہاں سے کسی گاڑی کوگزرنے کی اجازت نہیں دی جس پرگاڑی ڈرائیوروں اورمظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
احتجاج کے دوران پولیس نفری بھی وہاں موجود تھی لیکن وہ اس صورتحال سے لاتعلق رہی۔ مظاہرین نے بتایاکہ ان کے علاقے میں گزشتہ 20روز سے گندہ پانی نالوں اور نالیوں سے نکل کر سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہے تو دوسری طرف جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں لیکن بلدیاتی انتظامیہ صورتحال کو بہتر بنانے پرکوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر صورتحال کو فوری طور پر بہتر نہیں بنایا گیا تو علاقہ مکین بلدیہ اعلی حیدرآبادکاگھیرائو کریں گے۔