حضرت علیؓ کاطرزحکمرانی اپنانے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں

ملک کے حکمران خلفائے راشدین کی حکمرانی کا طریقہ چھوڑکر یہود و نصاریٰ کی طرز پر حکومت کررہے ہیں۔


Numainda Express August 11, 2012
خلفائے راشدین کے یوم ولادت اور وفات پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے،اہلسنت والجماعت. فوٹو ایکسپریس

اہلسنت والجماعت کی جانب سے یوم علی ؓ کے موقع پر عام تعطیل نہ کیے جانے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔اس موقع پر مولانا عبدالسمیع فاروقی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بے شمار چیلنجوںکا سامنا ہے، اگر حکمران حضرت علی ؓ کا طرز حکمرانی اپنائیں تو پاکستان کو درپیش مسائل حل ہوسکتے ہیں اور ملک میں امن و امان بحال ہوسکتا ہے۔

لیکن ملک کے حکمران خلفائے راشدین کی حکمرانی کا طریقہ چھوڑکر یہود و نصاریٰ کی طرز پر حکومت کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں حکومت کی جانب سے قومی ہیروزکی پیدائش و وفات کے ایام پر نہ صرف عام تعطیل کی جاتی ہے لیکن افسوس کہ اسلامی ریاست میں اسلامی ہیروزکے ایام پر نہ ہی عام تعطیل کی جاتی۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کی جائے۔